Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں اللہ کی رضا کے لیے آپس میں محبت کرنا ایماں کا تقاضہ...

اللہ کی رضا کے لیے آپس میں محبت کرنا ایماں کا تقاضہ ہے ۔ مفتی محمد یوسف طیبی

yousaf taibiکراچی           جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی محمد یوسف طیبی نے کہا ہے کہ بھارت، پاکستانی دریاﺅں پر ڈیم بناکر آبی جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے۔ حقیقی مسائل فراموش کرکے دوستانہ تعلقات قائم نہیں ہوسکتے۔ خطے میں امن و استحکام کے لیے بنیادی مسائل کا حل ہونا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں نماز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نماز جمعہ کے لیے آئے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ خواتین کی بڑی تعداد نے بھی آپ کی اقتدا میں نماز جمعہ ادا کی۔ مفتی محمد یوسف طیبی نے کہا کہ موجودہ دور میں جدید تعلیمی اداروں کے نوجوان بھی احیائے اسلام کے لیے صلاحتیں صرف کر رہے ہیں۔ ہمیں غلبہ اسلام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی عزت و ناموس کا دفاع کرنے والے روز قیامت سرخرو رہیں گے۔ ایسے اعمال سے اجتناب کیا جائے جو ہماری نیکیوں کے لیے زہر قاتل کی حیثیت رکھتے ہو۔ مفتی یوسف طیبی نے مزید کہا کہ اللہ کی رضا کے لیے آپس میں محبت کرنا ایمان کا تقاضہ ہے۔ مسلمان نفرتوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ قرآن مجید تمام انسانوں کے لیے سرچشمہ ہدایت ہے۔ مسلمانوں کے لیے لازم ہے کہ قرآن کے تمام احکامات پر عمل بجا لائیں۔ اگر قرآن کی تعلیمات کو پس پشت ڈالیں گے تو ناکام و نامراد رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...

منگھو پیر: دیومالائی داستان سے سائنس تک

منگھوپیر کراچی کے قدیم ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔ مصروف، بے ترتیب اور تیزی سے پھیلتے ہوئے شہر کے شمالی حصے...