Monday, October 26, 2020
Home Trending دنیائے کفراسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہیں، مفتی یوسف طیبی

دنیائے کفراسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہیں، مفتی یوسف طیبی

 yousaf taibiجماعة الدعوة کے تحت سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنسز سے خطاب کرتے ہوئے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں منظم منصوبے کے تحت تعلیمات نبوی کو مسخ کرنا چاہتی ہیں۔ دنیائے کفر اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہیں۔ ملک میں انتشار کے خاتمے کے لیے تعلیمات نبوی کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ ریاست مدینہ میں رسول اللہﷺ کے رائج کردہ نظام کو اپنانے سے ہی تبدیلی آسکتی ہے۔ جہاد فی سبیل اللہ کے مفہوم کو غلط انداز سے پیش کرکے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیا جا رہا ہے۔ مسلمان چار براعظموں پر شاندار حکمرانی کر چکے ہیں، اب بھی سیرت نبوی پر عمل پیرا ہوکر اپنے کھوئے ہوئے مقام کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی یوسف طیبی، مدیر تعلیم یحییٰ بھٹی، جامعہ ستاریہ الاسلامیہ کے استاد شیخ انس مدنی، جماعة الدعوة کے رہنما ابو عکاشہ منصور اور حافظ محمد امجد نے ماڈل کالونی اور اورنگی ٹاﺅن میں سیرت النبیﷺ کانفرنسز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنسز میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مفتی یوسف طیبی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور تعلیمات پر ہم سب مجتمع ہوسکتے ہیں۔ سیرت نبوی سے رہنمائی حاصل نہ کرنے کی وجہ سے مسلمان انتشار کا شکار ہوئے ہیں۔ آپﷺ کی تعلیمات تا قیامت ہر شخص کے لیے مشعل راہ ہے۔ شیخ یحییٰ بھٹی نے کہا کہ اسلام کے سیاسی، معاشی و معاشرتی نظام کا نعم البدل کہی بھی نہیں ہے۔ حکمران مغربی نظاموں کی بجائے رسول اللہﷺ کے رائج کردہ نظام کو اختیار کریں۔ شیخ انس مدنی نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی سیرت مسلمانوں کو ہر موقع پر رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ قرآن و سنت کی تعلیمات کو لے کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر عمل سے ہی دنیا میں اسلام غالب آسکتا ہے۔ جماعة الدعوة کے رہنما ابو عکاشہ منصور اور حافظ محمد امجد نے کہا کہ سیرت النبی کا بڑا حصہ جہاد فی سبیل اللہ پر مشتمل ہے۔ ماضی کی شاندار فتوحات جہاد فی سبیل اللہ کے ذریعے سے ہی مسلمانوں نے حاصل کیں ہیں۔ اسلام مخالف قوتیں مسلمانوں کے جذبہ جہاد سے پریشان ہیں۔ جہاد کے مفہوم کو غلط انداز سے پیش کرکے مسلمانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مسلمان پہلے بھی دنیا میں امن چاہتے تھے اب بھی ان کی جدوجہد کا مقصد دنیا سے ظلم کا خاتمہ کرکے امن و انصاف کی فضا قائم کرنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...