Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے بد ترین لوڈ شیڈنگ سے معیشت کو شدید خطرہ ہے،سہیل وجاہت

بد ترین لوڈ شیڈنگ سے معیشت کو شدید خطرہ ہے،سہیل وجاہت

2nd YNEC Hyderabadکراچی، پاکستان کو اس وقت توانائی کے بد ترین بحران کا سامنا ہے جس سے نہ صرف معیشت کو شدید خطرات لاحق ہیں بلکہ بے روزگاری میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،یوتھ پارلیمنٹ اور محکمہ امور کھیل اور امور نوجوانوان حکومت سندھ کے زیر اہتمام دوسری یوتھ نیشنل انرجی کانفرنس سے سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم سہیل وجاہت نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ وفاقی حکومت کو بحران کے خاتمے کیلئے ملک میں موجود تمام تر وسائل پر فوری توجہ دینا چاہئے۔

ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نسیم اے خان نے کہا کہ اگر ملک میں موجودقدرتی وسائل کو درست طور پر استعمال کیا جائے تو لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی رشید احمد خان نے کہا کہ پاکستان اس وقت توانائی کے بد ترین بحران کا سامنا کررہا ہے جس کی وجہ سے ہم ترقی کی دوڑ میں دیگر ممالک سے پیچھے ہیں۔ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت کو قلیل مدتی کے منصوبوں کے ساتھ طویل مدتی منصوبوں پر بھی ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا چاہئے تاکہ ملک سے توانائی کا بحران ختم ہواور معیشت کو دوبارہ اپنے پاﺅں پر کھڑا کیا جا سکے۔

یوتھ پارلیمنٹ کے چیئرمین رضوان جعفر نے کہا کہ پاکستان میں توانائی بحران کے حل کیلئے تمام تر وسائل موجود ہیں لیکن ماضی کی حکومتوں نے اس اہم مسئلے کے حل کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے اور نہ ہی تھرکول پروجیکٹ پر کوئی پیش رفت سامنے آسکی جس کی وجہ سے توانائی بحران سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...