Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں کاروبار روسی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش مند.کوزلو

روسی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش مند.کوزلو

3-11-2016-aکراچی، روس کے تجارتی وفد کے سربراہ یورے ایم کوزلو(Yury M. Kozlov ) نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان باہمی تعاون میںاطمینان بخش بہتری ہورہی ہے لیکن اس ضمن میں مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دونوںملکوں کے مابین باہمی تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دیاجاسکے۔روس کی 150کے قریب کمپنیاں پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں جو پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ لگانا چاہتی ہیں جن میں بائیوانجینئرنگ ، زراعت اور توانائی کے شعبے قابل ذکر ہیں نیز روسی کمپنیاں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے میں بھی گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرکراچی میں روس کے ٹریٖڈ کمیشن کے کنسلٹنٹس الیگزی کدریاؤسیو(Alexy Kudrayavtsev ) اورولادیمرٹیٹ رن (Vladimir Teterin ) بھی اُن کے ہمراہ تھے جبکہ کے سی سی آئی کے صدر شمیم احمد فرپو، سینئر نائب صدر آصف نثار، نائب صدر محمد یونس سومرو،چیئرمین ڈپلومیٹک مشنز و ایمبیسیز لائژن سب کمیٹی الطاف اے غفار، سابق ایس وی پی محمد ابراہیم کوسمبی اور کے سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی اجلاس میں شریک تھے۔

abdur rahman
Biographical Info

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی ترقیاتی کمیٹی کا نالوں پر قائم آبادیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر سعید غنی، کور کمانڈر...

سرجانی ٹاؤن, 5سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سے اغواء

کراچی:سرجانی ٹاؤن سیکٹر4 ڈی سے 5 سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سےاغواء ,پولیس کے مطابق گزشتہ روز پیر تقریبا رات...

داود یونیورسٹی کے طلبا یونیورسٹی انتظامیہ سے سخت ناراض

کراچی؛ ایم اے جناح روڈ پر واقع داود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنولوجی کے طلبا انتظامیہ پر برس پڑھے ، انٹرنیٹ کی...