Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

اسٹیل مل کی نجکاری، ملازمین کو معاوضہ کی ادائیگی کا اعلان

حکومت نے اسٹیل مل کی نجکاری کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے...

عمر بخاری کا تبادلہ، میجرجنرل افتخار ڈی جی رینجرز سندھ تعینات

ڈی جی رینجرز سندھ عمر بخاری کا تبادلہ کردیا گیا، زرائع کے مطابق عمر بخاری کی جگہ میجر...

اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا نیشنل ہائی وے پر احتجاج

اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا نیشنل ہائی وے پر احتجاج، مظاہرے کے باعث نیشنل ہائی وے کے...

درخشاں ڈکیتی کے مدعی نے غلام مصطفی کو شناخت کرلیا

ڈیفنس مقابلے میں ہلاک سرائیکی گینگ کے سرغنہ کو درخشاں میں ہونےوالی ڈکیتی کے مدعی نے شناخت کرلیا،...

شاہ زیب قتل کیس،فریقین میں صلح نامے کی تفصیلات طلب

shahzaib khanکراچی مقامی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں فریقین کے درمیان صلح نامے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔نجی چینل کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی کی سیشن عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت ہوئی جہاں ملزم شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور، سجاد تالپوراور غلام مصطفیٰ لاشاری عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے مختصر سماعت کے بعد شاہ زیب اور شاہ رخ جتوئی کے اہل خانہ کے درمیان ہونے والے صلح نامے کی تفصیلات طلب کرلیں جبکہ فریقین کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دیے گئے دلائل اور قانونی نکات بھی طلب کیے گئےعدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پرملزمان کے مقدمے کی نقول فراہم کی جائیں گی جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت بیس جنوری تک ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ شاہ رخ جتوئی سمیت دیگرملزمان کو تئیس دسمبردو ہزار سترہ کو عدالت کی منظوری کے بعد ضمانت پرجیل سے رہا کردیا گیا تھا۔دوسری جانب سول سوسائٹی نے اس کیس میں سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے فیصلے اور اس کے نتیجے میں ملزمان کی رہائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے

Open chat