Friday, November 27, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ملازمت سے برطرفی، اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورہ

ملازمت سے برطرفی کا سن کر اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورپڑگیا، حبیب الرحمن کو اس...

سندھ بار کونسل انتخابات، وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا

وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا، سندھ بارکونسل کےانتخابات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن واپس. ایڈووکیٹ جنرل...

لاک ڈاؤن ، سندھ حکومت کا نیا نوٹیفکیشن جاری

کورونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے سندھ حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. نوٹیفکیشن میں کاروباری...

اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں، سعید غنی

صوبائی وزیرمحنت و تعلیم سعید غنی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیل مل سے 4500 سے...

شاہ زیب قتل کیس،اپیلوں کواسلام آبادبھیج دیاگیا

shahzaib khanکراچی چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے شاہ زیب قتل کیس کی اپیل طلب کرنے پر اپیلوں کو اسلام آباد بھیج دیا گیا۔نجی چینل کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے شاہ زیب قتل کیس کے مبینہ مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور دیگر کی سزائیں کالعدم قرار دینے اور کیس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کیے جانے کے بعد سیشن کورٹ نے شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔سول سوسائٹی نے کیس میں سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے فیصلے اور اس کے نتیجے میں ملزمان کی رہائی کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیلنج کیا گیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے شاہ زیب قتل کیس کی اپیل 6 جنوری کو اسلام آباد طلب کی تھی جو آج بھیج دی گئی ہے۔سول سوسائٹی کی جانب سے دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے مقدمے سے انسداد دہشت گردی کی دفعات نکالیں جس سے ملزمان کو فائدہ ہوا۔درخواست گزار جبران ناصر و دیگر فریقین نے مؤقف اپنایا ہے کہ شاہ زیب قتل کیس سیشن نہیں، انسداد دہشت گردی کی عدالت کا مقدمہ ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ شاہ رخ جتوئی جیسے ملزمان کو چھوڑا تو معاشرے پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔

Open chat