سیوریج کا پانی سمندر میں پھینکنے سے روکنے پر اتفاق

alizaidiکراچی وفاقی وزیر برائے ساحلی امور علی زیدی سے میئر کراچی وسیم اختر نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں کمشنر کراچی صالح فاروقی اور چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل جمیل اختربھی موجود تھے۔ ملاقات وزارت ساحلی امور کے کراچی میں واقع دفتر میں ہوئی۔ ملاقات میں سیوریج کے گندے پانی کو سمندر میں پھینکنے سے روکنے پر اتفاق کیا گیا۔ سیوریج کے پانی کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علی زیدی نے کہاکہ کے پی ٹی ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے پلاننگ کر رہی ہے۔ علی زیدی کاکہناہے کہ وزارت ساحلی امور کی زمین پر غیر قانونی قبضہ ہر صورت ختم کرایا جائے گا۔ علی زیدی نے مزیدکہاکہ سیوریج کے پانی کو ٹریٹ کرکے انڈسٹری کے زیراستعمال لایا جا سکتا ہے۔ علی زیدی کاکہناہے کہ مزید کیمیکل اور غلاظت سے بھرا ہوا پانی سمندر میں نہیں پھینکا جا سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top