جمشید ٹاؤن کی حدود میں سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کے پوتے زین علی آفندی کے قتل کے سلسلے میں ایسٹ پولیس نے 4 مشتبہ افراد کو حرست میں لے لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق چاروں مشتبہ افراد کو ٹیکنیکل سپورٹ کی مدد سے حراست میں لیا گیا ہے، مشتبہ افراد کے فنگر پرنٹ زین علی آفندی کے گھر سے ملنے والے فنگر پرنٹ سے میچ کیے جائیں گے۔