سندھ مدرسہ السلام کے بانی حسن آفندی کا پوتا زین آفندی ڈکیتی مزاحمت پر قتل، پولیس کے مطابق مزار قائد کے سامنے واقع گھر میں 5 مسلح ملزمان داخل ہوئے اور ملازموں کو رسیوں سے باندھ کر 2 موبائل فونز اور طلائی زیورات حاصل کرنے کے بعد جاتے ہوئے زین آفندی پر گولیاں برساگئے، پولیس کے مطابق ڈاکوئوں مجموعی طورپر 55 منٹ گھر میں لوٹ مار کرتے رہے جبکہ ان کا ایک ساتھی باہر گلی میں کار میں بیٹھا رہا، متقول زین آفندی کو 5 گولیاں لگیں،