Friday, October 23, 2020
Home Trending میٹرک کے ضمنی امتحانات جمعہ سے شروع ہونگے، تیاریاں مکمل

میٹرک کے ضمنی امتحانات جمعہ سے شروع ہونگے، تیاریاں مکمل

 BISE-Karachiثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت میٹرک کے ضمنی امتحانات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،امتحانات جمعہ سے شروع ہوں گے جو 26 نومبر تک جاری رہیں گے۔
امتحانات میں مجموعی طور پر34937 طلبہ وطالبات شریک ہورہے ہیں جس میں 20297 طلبہ اور14640 طالبات شامل ہیں ،امیدواروں کے لیے بورڈ کی جانب سے شہرکے سرکاری ونجی اسکولوں میں 102 امتحانی مراکزقائم کیے ہیں، بورڈ کے تحت سائنس گروپ کے امتحانات صبح کے وقت 9 بجے سے 12 بجے تک جبکہ جنرل گروپ کے پرچے دوپہر2 بجے سے شامل 5 بجے تک لیے جائیں گے۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق بورڈ کی جانب سے امتحانات میںنقل کی روک تھام کے لیے ڈائریکٹراسکولز کراچی، ڈائریکٹرپرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزسندھ اورسینئراساتذہ پر مشتمل ویجلنس کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں، میٹرک سائنس گروپ کے امتحانات میں 29775 طلبہ شریک ہورہے ہیں جن میں 18142 طلبہ اور11633 طالبات شامل ہیں۔
اس طرح میٹرک جنرل گروپ (ریگولر) میں 3233 امیدوار شریک ہونگے جن میں 723 طلبہ اور2510 طالبات ہیں جبکہ میٹرک جنرل گروپ (پرائیویٹ) میں 1929طلبہ شریک ہونگے جن میں 1432طلبہ اور 497 طالبات شامل ہیں ،امتحانات کے لیے قائم کیے گئے 102امتحانی مراکز میں سے 57 مراکز طلبہ اور 45 طالبات کے لیے بنائے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اٹارنی جنرل کا جزائر کیس کے پر بیان

اٹارنی جنرل کا سندھ اور وفاق کے درمیان جاری جزائرتنازے پر بیان دیا

کیپٹن صفدر کی گرفتاری, بلاول بھٹو نے مریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے لگتا ہے بلاول بھٹو...

پی آئی اے طیارہ حادثہ، متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں پانچ...

12 ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کی عام تعطیل کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری...