Saturday, October 24, 2020
Home Trending مشرف نے رازداری کے ساتھ مسئلہ کشمیر کا سودا کرنے کی کوشش...

مشرف نے رازداری کے ساتھ مسئلہ کشمیر کا سودا کرنے کی کوشش کی ،آصف علی زرداری

president-asif-ali-zardariکرا چی ، پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے اس بات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ جنرل پرویز مشرف نے رازداری کے ساتھ مسئلہ کشمیر کا سودا کرنے کی کوشش کی جس میں نہ تو کشمیری عوام اور نہ ہی پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا تھا۔ منظر عام پر آنے والی یہ رپورٹیں کہ جنرل مشرف کی جانب سے کشمیر پر قراردادوں کو نظرانداز کرنے پر تیار تھے، انتہائی پریشان کن ہے۔ انہوں نے اس مسئلہ کی تحقیقات اور اس کے مقاصد کو منظرعام پر لانے کا مطالبہ کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی حکومتوں نے بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں کی ہیں لیکن کبھی بھی مسئلہ کشمیر پر اصولی موقف سے اور اقوام متحدہ کی قراردادوںسے دستبردار نہیں ہوئیں۔ یہ معلوم کرنے کی ضرورت ہے کہ جنرل پرویزمشرف نے اصولی موقف سے انحراف کیوں کیا اور ایسا کرتے ہوئے کشمیریوں اور پاکستانی عوام کو اعتماد میں بھی نہیں لیا گیا۔ انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وہ انتباہ بھی یاد دلایا جس میں انہوں نے یکطرفہ طور پر اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف کرنے کے خطرات سے آگاہ کیا تھا۔ اس وقت کی جنرل پرویز مشرف کی حکومت نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے انتباہ کے جواب میں کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ اب فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کی وجہ سے یہ بات منظر عام پر آگئی جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ پرویز مشرف حکومت کی تردید جعلی تھی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر کوئی بھی بات یا پیش رفت کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونی چاہیے اور اقوام متحدہ کی قراردادیں اس کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...