کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کہتے ہیں، اصل نعرہ ایک زرداری سب پر بھاری نہیں، بلکہ ایک زرداری کی سب سے یاری ہے،ملک میں جمہوریت کو مضبوط کیا اور ہر حال میں اس کا تحفظ کریں گے۔کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اختر جدون کے گھر کیماڑی میں اچانک پہنچنے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں پیپلزپارٹی کے کارکن بھی موجود تھے جنہوں نے نعرے لگاکر اپنے لیڈر کا خیر مقدم کیا۔ آصف زرداری نے نعروں کے جواب میں کہا کہ اصل نعرہ ایک زرداری سب پر بھاری نہیں بلکہ ایک زرداری کی سب سے یاری ہے۔