Monday, October 26, 2020
Home Trending آصف علی زرداری نے بجٹ کو غریب اور کسان دشمن قرار دے...

آصف علی زرداری نے بجٹ کو غریب اور کسان دشمن قرار دے دیا

Asif Zardariکراچی، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے 2015 کے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے غریب دشمن، کسان دشمن اور سرکاری ملازمین دشمن بجٹ قرار دیا ہے جو وسائل اور مواقع کی منصفانہ اور مساوی تقسیم کی جانب ایک چھوٹا سا قدم اٹھانے میں بھی ناکام ہے۔ سابق صدر نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا تیسرا بجٹ ایک اکائونٹنٹ کا بیان ہے جس میں امیروں کے لئے مراعات دی گئی ہیں جبکہ غریبوں کو دعائوں پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ اس بجٹ میں کسی قسم کی ٹیکس اصلاحات یا معیشت کی ڈاکومنٹیشن کا کوئی وژن نہیں جبکہ یہی دونوں چیزیں معیشت کی تمام خرابیوں کی جڑ ہیں۔ بجٹ اس بات میں بھی ناکام ہوگیا ہے کہ وہ دولت کے ارتکاز سے پیدا ہونے والی خرابیوں کو دور کر سکے اور دولت اور مواقع کی منصفانہ اور مساویانہ تقسیم کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین خاص طور پر کم تنخواہ دار ملازمین اس بجٹ سے بہت مایوس ہوئے ہیں،کسان بھی پریشان ہوئے ہیں اور مزدور طبقہ حکومت کی جانب سے ان کی مشکلات ناسمجھنے پرمایوس ہے۔ حکومت بین الاقوامی طور پر تیل کی قیمتوں میں کمی کو غربت کے خاتمے کے لئے اور کسانوں کو سہولتیں مہیا کرنے میں ناکا م ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے معاشی ہدف حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد اس بجٹ میں جو بڑے دعوے کئے گئے ہیں وہ بھی جھوٹے ثابت ہوں گے کیونکہ حکومت کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ایسا ہی لگتا ہے۔ سابق صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا کہ سابق صدر نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا کہ 28مئی 2015 کو آل پارٹیز کانفرنس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان چین معاشی راہداری کو ترجیحی بنیادوں پر بنایا جائے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...