جتنی رقم نوازشریف دیں،اتنی مجھ سے بھی لے لیں،زرداری

asif-ali-zardari-5کراچی آصف زرداری نے ڈیل کے لیے حکومت کو نواز شریف کی رقم کے برابر رقم دینے کی پیشکش کردی ہے۔صحافتی ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کی قیادت جعلی اکاونٹس کیسز کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نیب نے اس معاملے پر زیادہ شور مچانے کی بجائے خاموشی سے بھرپور تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا۔اب اطلاعات ہیں کہ جعلی اکاونٹس کیس میں پیشیاں، تحقیقات، گرفتاریاں شروع ہونے کو ہیں۔چینل ذرائع کے مطابق نیب کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں، اور اب یہ تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جعلی اکاونٹس کیس کی بھرپور تحقیقات کرنے والی نیب نے کئی ٹھوس اور تہلکہ خیز شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ آنے والے دن تحریک انصاف یا مسلم لیگ ن سے زیادہ پیپلز پارٹی کیلئے مشکل ثابت ہونے والے ہیں۔ تاہم ایک جانب نواز شریف کے حوالے سے خبریں آرہی ہیں کہ وہ کچھ ارب ڈالر دے کر اپنی گلو خلاصی چاہتے ہیں تو دوسری جانب آصف زرداری نے بھی حکومت کو اسی قسم کی پیشکش کر دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top