منی لانڈرنگ،زرداری، فریال کیس راولپنڈی منتقل, درخواست منظور

zardari - faryalکراچی بینکنگ کورٹ کراچی نے منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کی درخواست منظور کر لی۔ آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت 19 ملزمان کی عبوری ضمانت بھی واپس کر دیں گئیں۔ بینکنگ کورٹ کراچی میں 35 ارب روپے سے زائد کے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آصف زرداری، فریال تالپور، نمر مجید، ذوالقرنین مجید، علی مجید اور دیگر کی ضمانتیں بھی ختم کر دیں، سابق صدر آصف زرداری تاخیر سے عدالت میں پہنچے۔ آصف زرداری اور انکی ہمشیرہ کے وکیل نے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top