Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں بھٹو کا سپاہی ہوں، ایم کیو ایم کو حکومت میں فوری شامل...

بھٹو کا سپاہی ہوں، ایم کیو ایم کو حکومت میں فوری شامل کیا جائے‘ زرداری

Asif Zardariکراچی: آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کو فوری طور پر سندھ حکومت میں شامل کرنے کی ہدایت کردی۔ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کوئی بھی سازش یا الزام تراشیاں پیپلز پارٹی کو کمزور نہیں کرسکتیں۔ عوام ہماری طاقت اور کارکن بھٹو ہیں۔ میں بھٹو کا سپاہی ہوں۔ صرف عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔ الزام تراشی یا منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کا جواب دینا ہمارا ویژن نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو بلاول ہائوس میں پارٹی رہنمائوں کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر اہم رہنمائوں نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے سابق صدر آصف علی زرداری کو صوبے میں امن و امان اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال‘ سندھ میں ہونیوالے سینیٹ کے انتخابات‘ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ ‘سندھ حکومت کی ایم کیو ایم میں شمولیت کے حوالے سے بات چیت اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی برتنے والے وزراء اور اراکین اسمبلی کو ان کے عہدوں سے فارغ کردیا جائیگا۔ انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام وزراء اور اراکین اسمبلی عوام سے رابطوں کو بڑھائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سابق صدر نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ ایم کیو ایم کے ساتھ جاری مذاکراتی عمل کو بڑھایا جائے اور باہمی مشاورت سے سندھ حکومت میں شمولیت کے امور طے کئے جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...