Friday, October 23, 2020
Home کھیل پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے میزبان زمبابوے کو 13 رنز سے شکست...

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے میزبان زمبابوے کو 13 رنز سے شکست دے دی

pakistan zimbabwe cricket team1کراچی: پاکستان نے میزبان زمبابوے کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 13 رنز سے شکست دے کر 2 میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مقررہ اوورز میں گرین شرٹس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر136 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی چلی گئیں اور پوری ٹیم 123 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی۔ یملٹن مساکدزا 25، کریگ ایرون 11، سکندر رضا 13، سین ولیمز 14، رچمنڈ متمبامی 9، لیوک جانگوے 2، چامو چیباہا اور گریم کریمر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 4، ویاب ریاض اور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر عماد وسیم کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے 11 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جانی چاہیے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے...

سندھ پولیس کے اہلکاروں کی پھرتی، ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

فیڈرل بی ایریا میں مصروف سڑک پر ڈکیتی کے دوران سندھ پولیس اہلکار بروقت پہنچ گئے اور شہری کو لوٹنے کی کوشش...

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...