Tuesday, October 27, 2020
Home کھیل زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان...

زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

zimbabwe cricket team1کراچی: زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا، دو ٹوئنٹی 20 اور 3 ون ڈے میچز کیلیے وکٹ کیپر بیٹسمین رچمونڈ موتمبامی کی واپسی ہوئی ہے، انھیں بھارت کے خلاف ہوم سیریز میں مایوس کن پرفارمنس پر ڈراپ کردیا گیا تھا، گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں وکٹوں کی نگہبانی ریجس چاکابووا نے کی تھی مگر اب پھر گلوز موتمبامی کو تھمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کے خلاف اسکواڈ میں فاسٹ بولر تاؤرائی موزارابانی کو بھی شامل کیا گیا ہے جوکہ اب تک تین ٹوئنٹی 20 میچز کھیل چکے لیکن ون ڈے ڈیبیو نہیں کیا ہے۔ پاکستان ٹیم 24 ستمبر کو ہرارے پہنچے گی جہاں پر پہلا ٹوئنٹی 20 تین دن بعد کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان تین ون ڈے میچز یکم سے پانچ اکتوبر کے دوران کھیلے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...