Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں کاروبار زونگ کا4جی سروس 7شہروں میں شروع کرنے کا اعلان

زونگ کا4جی سروس 7شہروں میں شروع کرنے کا اعلان

03کراچی،    چائنہ موبائل برانڈ زونگ نے پاکستان کے 7شہروں میں 4جی سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ، ہفتے کی شام کراچی میں پرل کانٹی نینٹل ہوٹل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زونگ کے چیف ایگزیکٹیو فین یون جن نے کہاہمیں ملک کی واحد سپر 3جی اور 4جی LTEآپریٹر ہونے پر فخر ہے ،انہوںنے بتایا کہ اب تک زونگ کے 3جی صارفین کی تعداد 8لاکھ 66ہزار ہے جوکہ آپریٹرز کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے ۔ انہوںبتایا کہ ہم دیگر ٹیلی کام کمپنیوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے تھری جی نیٹ ورک پھیلا رہے ہیں اور رواںبرس کے اختتام تک ہماری3جی سائٹس کی تعداد 4ہزار ہو جائے گی۔
فین یون جن نے مزید بتایا کہ پاکستان آج دنیا کے ان 76ممالک کی فہرست میں کھڑا ہو گیا ہے جو کہ LTEنیٹ ورکس استعمال کر رہے ہیں ، انہوں بتایاکہ 4جی استعمال کرنے کے لئے صارف کو نئی سم لینا ہو گی جوکہ کال سینٹر فون کر کے گھر بیٹھے بھی حاصل کی جا سکتی ہے ، انہوں بتایا کہ پاکستان mbpsکی اوسط رفتار کے حساب سے ابھی دنیا میں 94ویں نمبر پر ہے لیکن ہم چین میں 22.63mbpsاستعمال کر رہے ہیں اور اب وہی رفتار پاکستان کے لئے بھی ہوگی اور اس طرح پاکستان دنیا میں چوتھے نمبر پر آ جائے گا ۔
انہوںنے بتایا کہ ہم 4جی سے مطابقت رکھنے والا اسمارٹ فون M811بھی مناسب قیمت میں پیش کر رہے ہیں جوکہ ایک آل راﺅنڈر ہے اس کی کارکردگی 2جی،3جی اور 4جی پر بھی شاندار ہے ۔
سرمایہ کاری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف مالی ہی نہیں بلکہ ٹیکنالوجی اور ذہانت کی سرمایہ کاری بھی ہے اور مالی سرمایہ کاری تو مسلسل جاری ہے ،ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ریونیو کے حساب سے زونگ دیگر ٹیلی کام کمپنیوں سے آگے ہے۔
انہوںنے بتایا کہ ابتداءمیں 4جی سروس کراچی ،لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی ، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ میں شروع کر رہے ہیں لیکن جلد ہی اس کا دائرہ کار وسیع کر دیں گے۔انہوںنے کہاکہ صارفین کو بہترین خدمت فراہم کرنا ہی ہمارا اصل مقصد اور ہدف ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی ترقیاتی کمیٹی کا نالوں پر قائم آبادیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر سعید غنی، کور کمانڈر...

سرجانی ٹاؤن, 5سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سے اغواء

کراچی:سرجانی ٹاؤن سیکٹر4 ڈی سے 5 سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سےاغواء ,پولیس کے مطابق گزشتہ روز پیر تقریبا رات...

داود یونیورسٹی کے طلبا یونیورسٹی انتظامیہ سے سخت ناراض

کراچی؛ ایم اے جناح روڈ پر واقع داود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنولوجی کے طلبا انتظامیہ پر برس پڑھے ، انٹرنیٹ کی...