Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں کاروبار زونگ اور NTC کے مابین 4G LTE سروسز کی فراہمی کا معاہدہ

زونگ اور NTC کے مابین 4G LTE سروسز کی فراہمی کا معاہدہ

zong 4gکراچی:ملکی ٹیلی کام کے شعبے میں نمایاں مقام رکھنے والی ٹیلی کام کمپنی زونگ نے حال ہی میں نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NTC ) کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کیے ہیں جس کے تحتNTC کے صارفین کو جدید اور تیز ترین موبائل براڈ بینڈ4G سروسز فراہم کی جائیں گی۔ معاہدہ کی یہ تقریب NTC ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی جس میںNTC کے ڈائریکٹر آپریشنز میجر (ر) عاصم جیلانی اور زونگ کے ڈپٹی سی ای او نیاز اے ملک نے معاہدے پر دستخط کیے۔
اس موقع پر زونگ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر نیاز اے ملک کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں اپنے صارفین کو بہترین خدمات اور پراڈکٹس کوقابل قبول اور ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے شبانہ روز محنت کر رہے ہیں۔NTC کے ساتھ کیا جانے والا یہ معاہدہ اسی ضمن میں ایک اور خوش آئند پیش رفت ہے۔ جبکہ NTC کے چیئرمین بریگیڈیئر (ر)وقار راشد خان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی بنیاد ٹیلی کام ری آرگنائزیشن ایکٹ کے تحت جنوری 1996میںرکھی۔ NTC اپنے آپ کو نجی سیکٹر کے آپریٹرز کے ہم پلہ رہتے ہوئے اپنے صارفین کو پائیدار اور معیاری ICTسروسزکی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اپنے صارفین کو سستی اور معیاری سروسز کی فراہمی کے لیے یہ معاہدہ کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...