Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

خاقان مرتضیٰ ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات

سول ایوی ایشن کا ڈی جی تعینات، ذرائع سی اے اے کے مطابق فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان...

ملازمت سے برطرفی، اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورہ

ملازمت سے برطرفی کا سن کر اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورپڑگیا، حبیب الرحمن کو اس...

سندھ بار کونسل انتخابات، وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا

وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا، سندھ بارکونسل کےانتخابات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن واپس. ایڈووکیٹ جنرل...

لاک ڈاؤن ، سندھ حکومت کا نیا نوٹیفکیشن جاری

کورونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے سندھ حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. نوٹیفکیشن میں کاروباری...

زبیدہ آپا کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

qaberstanکراچی، معروف مصنف ، اداکار انور مقصور اور رائٹر فاطمہ ثریا بجیہ کی چھوٹی ہمشیرہ ماہرامورخانہ داری اورمعروف شیف زبیدہ طارق المعروف زبیدہ آپا کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں ادا کی گئی جس میں شوبز سمیت دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ نامور شخصیات نے شرکت کی۔علاوہ ازایں شوبزسے تعلق رکھنے والے اداکاروں نے زبیدہ آپا کے انتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔اداکارہ بشریٰ انصاری ، فضیلہ قاضی ، ثناء ، افشاں قریشی ، عائشہ خان ، سنگیتا ، قاضی واجد ، طلعت حسین ، شکیل احمد ، منور سید ، اسلم شیخ ، عمر شریف ، افتخار عفی ، ہمایوں سعید ، فیصل قریشی ، جویریہ عباسی ، ندا یاسر ، جویریہ سعود ، سعدیہ امام ، ماورا حسین ، فہد مصطفی ، مائرہ خان ، مایا علی ، فخر عالم ، عدنان صدیقی ، شائستہ لودھی نے کہا کہ آپا زبیدہ انتہائی نفیس اور سلجھی ہوئی شخصیت تھیں جن کو گفتگو کرنے کے آداب ،گھریلو امور اور ٹوٹکوں پر عبور حاصل تھا ، انہوں نے اپنی پوری زندگی بڑی سلیقہ مندی سے بسر کی اور ٹی وی پر انکے امور گھریلو کے طریقوں پر عمل کرتے ہوئے لوگوں نے بہت کچھ ان سے سیکھا ، ان کی اچانک وفات سے ہمیں گہرہ دکھ اور صدمہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ کی رحم دلی، حاضر دماغی اور سادگی ہمیشہ یاد آئے گی، خدا آپ کو مغفرت دے اور جنت میں اعلی مقام عطا کرے آمین۔

یہ خبر بھی پڑھیں:زبیدہ آپا انتقال کر گئیں، نماز جنازہ جمعہ کے بعد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی

 

abdur rahman
Biographical Info
Open chat