سابق گورنرمحمدزبیرکومسلح ملزمان کی روکنے کی کوشش، اظہار مذمت

zubair bکراچی ڈیفنس میں سابق گورنر محمد زبیر کو مسلح کار سوار ملزمان کی جانب سے روکنے کا واقعہ، سابق گورنر کو واقعے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد علاقہ پولیس سابق گورنر سندھ کی رہائش گاہ پہنچ گئی جبکہ مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے مطابق رات ساڑھے 11 بجے کے بعد اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر واپس آرہے تھے کہ صبا ایونیو کے قریب کار سوار تین ملزمان نے ان کی گاڑی کو روکا، گاڑی روکنے کے بعد مسلح ملزمان نے سابق گورنر سندھ پر اسلحہ تانا اور حملے کی کوشش کی۔ واقعے کی اطلاع کے بعد علاقہ پولیس سابق گورنر سندھ کی رہائش گاہ پہنچی اور واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، دوسری جانب ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں مسلسل دو مہینے سے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات سندھ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top