Wednesday, October 21, 2020
Home Trending اسلام آباد دھرنوں کے سبب عام تاجر اور صنعتکار مضطرب ہیں. زبیر...

اسلام آباد دھرنوں کے سبب عام تاجر اور صنعتکار مضطرب ہیں. زبیر موتی والا

Zubair-Motiwala1کراچی،         ممتاز تاجر رہنما اور صنعتکار زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی صورتحال پر عوام کی نگاہیں مرکوز ہیں، عام تاجر اور صنعتکار مضطرب ہیں۔ دہرنوں سے پورے ملک میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں، اسٹاک ایکسچینج حساس منڈی ہوتی ہے، ملک کے حالات کا اسٹاک ایکسچینج پر گہرا اثر پڑتا ہے۔

کراچی اپ ڈیٹس سے ملک کی معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کی ملک کی تمام اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کے سبب صنعت کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں۔روپے کی قدرمیں مسلسل کمی ہورہی ہے جس کی وجہ سے بیرونی قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کنٹینر اسلام آباد اور دیگر شہروں میں لگائے جانے کے سبب درآمدات اور برآمدات کی ضروریات پوری نہیں ہورہی ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملک میں کسی بھی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ معاملے کو جلد از جلد افہام و تفہیم سے حل کرے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے سبب ملک کی معاشی صورتحال پر انتہائی منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔اسٹاک ایکس چینجز میں سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں ، صورتحال کے سبب سرمایہ کار مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی نہیں لے رہے ۔ سیاسی عدم صورتحال کے سبب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کم ہوتی جارہی ہے اس وقت بھی ڈالر 101.70 کا ہوگیا ہے۔ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا ہے جس سے براہ راست عام شہری متاثر ہو رہاہے۔

حفیظ خٹک
Biographical Info

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

بلاول بھٹو کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ، کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کراچی دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں,بلاول بھٹو نے کراچی...

ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے کو ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لوٹ لیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا, فیڈرل بی ایریا کے علاقے...

سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ سندھ پولیس کے افسران بلاول کے اشارے پر چھٹی پر گئے,ٹوئٹر...

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی,کراچی واقعے کے بعد آئی جی سندھ اور...