Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم رینجرز کی کارروائی، زہرا شاہد قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

رینجرز کی کارروائی، زہرا شاہد قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

zahra-shahid-case_11-19-2014_166230_l کراچی، رینجرز نے کلفٹن میں کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رہنما زہرا شاہد قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اورنگی ٹاؤن سے رینجرز ایم کیوایم کے کارکن کو حراست میں لے لیا۔کلفٹن تین تلوار پر رینجرز نے خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زہرا شاہد کے قتل میں مفرور ملزم کلیم کو گرفتار کرلیا ۔۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم زہرا شاہد قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے جبکہ ملزم کلیم نے قتل کی متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔ زہرا شاہد قتل کیس کے دو ملزمان راشد عرف ٹیلر اور زاہد عباس کو پولیس پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔بھینس کالونی میں رینجرز نے ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ رینجرز زرائع کے مطابق کارروائی کے وقت سیاسی جماعت کا دفتر بند تھا تاہم رینجرز حکام دفتر میں موجود تمام دستاویزات اپنے ساتھ لے گئے۔ اورنگی ٹاون قصبہ علی گڑھ میں بھی رینجرز نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر ایم کیو ایم سیکڑ کا کارکن ندیم عرف مولانا کو گرفتار کرلیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...