Monday, October 19, 2020
Home Trending جب کراچی میں خون بہہ رہا تھا توکیا آصف زرداری کا ضمیر...

جب کراچی میں خون بہہ رہا تھا توکیا آصف زرداری کا ضمیر سورہا تھا؟ ذوالفقار مرزا

zulfi nکراچی، سندھ کے سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا ایک بار پھر آصف زرداری پر برس پڑے۔ آصف زرداری اور ان کے قریبی ساتھیوں پر کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف آپریشن روکا گیا تو تحریک چلائیں گے۔سابق صدرآصف علی زرداری کی توپوں کارخ حکومت کی جانب ہوا تو ذوالفقار مرزا بھی میدان میں کودپڑے۔ شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ کرپشن کے خلاف کارروائیوں سے آصف زرداری کو اپنے لیئے پھندا نظر آرہا ہے۔ سابق صدر کے حکومت مخالف بیان کوگیدڑ بھپکیاں قراردیتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے اعلان کیا کہ کرپشن کےخلاف آپریشن روکاگیا تووہ حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ذوالفقارمرزانے سوال اٹھایاکہ جب کراچی میں معصوم لوگوں کا خون بہایا جارہاتھا کیا اس وقت آصف زرداری کاضمیرسورہا تھا۔ انہوں نے الزام
عائد کیا کہ ڈاکٹرعاصم حسین، فریال تالپور اور شرجیل میمن آصف زرداری کےلئے کرپشن کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی میں کالی بھیڑوں کے خلاف
کارروائی پرجیالے خوش ہیں۔ ذوالفقار مرزانے مزید کہاکہ ڈاکٹر عاصم کی آصف زرداری کیلئے تو خدمات ہوسکتی ہیں لیکن انہوں نے پیپلز پارٹی کی کوئی خدمت نہیں کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...