Sunday, November 29, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

پلاسٹک آلودگی ( کرن اسلم)

اگر آپ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو آپ کو کسی نہ کسی صورت میں پلاسٹک کی اشیا ضرور ملیں گی۔ مثال کے طور...

بہادرآباد، ڈکیتی کی بڑی واردات،شہری40 لاکھ روپے سے محروم

بہادرآباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات، شہری 40 لاکھ روپے سے محروم، ذرائع کے مطابق بہادرآباد شاہ...

میئر کراچی کے پاس اختیارات نہیں تھے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ پیغام...

اسٹیل مل کی نجکاری، ملازمین کو معاوضہ کی ادائیگی کا اعلان

حکومت نے اسٹیل مل کی نجکاری کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے...

ایک بھگوڑے کی وجہ سے مجھ پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے، ذوالفقار مرزا

Dr Zulfiqar Mirza PPPکراچی، سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کےخلاف فردجرم کا معاملہ 7 نومبر تک موخر کر دیا گیا۔ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ ایک بھگوڑے کی وجہ سے ان پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ذوالفقار مرزا کےخلاف دہشت گردی کے چار مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیر داخلہ سندھ عدالت میں پیش ہوئے تاہم ان کے شریک ملزم پیش نہ ہوئے جس پر ذوالفقار مرزا پر فرد جرم عائد کرنے کا معاملہ سات نومبر تک موخر کر دیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے ذوالفقار مرزا کےخلاف دہشت گردی کے دیگر تین مقدمات کی سماعت بھی سات نومبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ ایک بھگوڑے کی وجہ سے ان پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے لیکن اس کے باوجود انہیں عوام سے دور نہیں کیا جا سکا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں۔ پہلے بھی مقدمات کا سامنا کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔
Open chat