Sunday, October 25, 2020
Home Trending ذوالفقار مرزا کی ضمانت میں ایک ہفتے کی توسیع

ذوالفقار مرزا کی ضمانت میں ایک ہفتے کی توسیع

295220-SindhHighCourtکراچی،سندھ ہائی کورٹ نے ذوالفقار مرزا کی ضمانت میں ایک ہفتے کی توسیع کردی۔ عدالت نے ذوالفقارمرزا کو بحفاظت گھر پہنچانے کے لیے ایس پی لیول کے افسرکی تعیناتی کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکریٹری اورآئی جی سندھ کو طلب کرلیا۔ اس پہلے
ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف درخشاں تھانے میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کے لیے عدالتی حکم پر ذوالفقار مرزا ہائیکورٹ پہنچے تو ایس ایس یو کمانڈوز نے ہلہ بول دیا۔ ان کے ذاتی گارڈز کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذوالفقار مرزا کمرہ عدالت میں محصور ہوگئے۔ انہوں نے عدالت سے حفاظتی ضمانت کی درخواست کی۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی درخشاں تھانے میں درج مقدمہ کے خلاف عبوری ضمانت کی مدت آج ختم ہوگئی۔ وکلا کی استدعا کے باوجود ہائیکورٹ اور اے ٹی سی نے ذوالفقار مرزا کو ہر صورت میں پیشی کا حکم دیا۔ ذوالفقار مرزا عدالتی حکم پر فوراً ہائیکورٹ پہنچے جہاں ایس ایس یو کے نقاب پوش کمانڈوز نے ہلہ بول دیا۔ ذوالفقار مرزا کے گارڈز کو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس یو کو آج ذوالفقار مرزا کی ہر صورت میں گرفتاری کے احکامات ملے ہیں۔ ذوالفقار مرزا جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت میں محصور ہوگئے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں حفاظتی ضمانت دی جائے۔ اگر انہیں حفاظتی ضمانت نہیں ملتی تو تاک میں بیٹھے ایس ایس یو کمانڈوز انہیں قانونی طور پر گرفتار کرسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...